Categories
Motivation

خود پہ یقین رکھیں!!

بارش کا ننھا قطرہ بادل سے ٹپکا۔ جب اس نے سمندر کی چوڑائی دیکھی تو شرمندہ ہوا اور دل میں کہا کہ سمندر کے سامنے میری کیا حیثیت ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے تو میں نہ ہونے کے برابر ہوں۔ جب اس نے اپنے آپ کو حقارت سے دیکھا تو ایک سیپی نے اس کو اپنے منہ میں لے لیا اور دل و جان سے اس کی پرورش کی۔ تھوڑے ہی دنوں میں یہ قطرہ ایک قیمتی موتی بن گیا اور بادشاہ کی تاج کی زینت بنا۔

انسان جب کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کامیاب نہیں ہوتا۔ بہت ساری محنت کے باوجود بھی وہ کامیاب نہیں ہو پاتا۔ تو وہ سوچنے لگتا ہے کہ اس کے حصے میں ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے یقین کی طاقت کو کمزور کر دیتا ہے۔ ایمان ڈگمگا جاتا ہے۔ جبکہ وہ بھول جاتے ہیں کہ جتنی بڑی کوشش ہوتی ہے اتنی بڑی آزمائش اور قربانیاں ہوتی ہیں۔

اللہ تعالی اپنے بندے کی جنون اور جذبے کو دیکھ کر اس کی آزمائش صرف اسلئے بڑھا دیتا ہے کیونکہ وہ صرف اسکا صبر، اسکا ضبط اور اسکا یقین آزمانا چاہتا ہے۔ تو ہمیشہ خود پہ یقین رکھیں۔ کوئی بھی نیک کام ہو چاہے وہ بہت چھوٹا سا ہو۔ کبھی بھی شرمندگی محسوس مت کریں۔ بار بار آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اپنے اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ بےشک اللہ تعالی بہترین مددگار ہے۔ جزاک اللہ!🌼

Advertisement

By Lady!🇵🇰

I'm a writer therefore I'm not a sane. 🧚‍♀️

4 replies on “خود پہ یقین رکھیں!!”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s