Categories
Urdu Time

میرے خواب!!!

مجھے اچھا لگتا ہے

اوپر بادلوں پہ کھڑے ہو کر نیچے برستے بارش کو دیکھنا

قوس قزح پر سکیٹنگ کرنا

تاروں کو گننا

ہوا میں گھڑ سواری کرنا

سمندر کے تہہ میں بیٹھ کر سکیچنگ کرنا

چاند کے کنارے پر بیٹھ کر چائے پینا

سورج کے شعاعوں کو پکڑ کر جھولنا

یہ سب ممکن نہیں لیکن پھر بھی

مجھے یہ سب کرنا اچھا لگتا ہے

کیونکہ۔۔۔!!
مجھے خواب دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

Advertisement
Categories
Urdu Time

ٹوٹے ہوئے آنسو!!

پہلے جب اسے کبھی رونا آجاتا تھا۔ تو اس کی آنکھیں بہت خشک ہو جاتی اور اس وقت اسکی شدید خواہش ہوتی کہ اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کی بارش ہو جائے۔ تاکہ وہ ہلکا محسوس کرے اور اسکی آنکھوں پر مزید بوجھ نہ رہے۔ اور یہ سوچتے سوچتے اسکی آنکھیں مزید خشک ہو جاتی تھیں۔

اور آج۔۔۔۔آج تو اسے پتہ بھی نہیں چلا اور شدید دکھ اور تکلیف کے باعث اسکی آنکھوں سے آنسو روانہ ہو گئے۔ دو تین آنسو ٹوٹ کر بکھر گئے لیکن اس نے خود پر قابو پایا کیونکہ آج اسے رونے کی نہیں مضبوط ہونے کی ضرورت تھی۔ وہ کسی کیلئے رونا نہیں چاہتی تھی اور نہ ہی اسے کسی کی باتوں کا اثر لینا تھا۔ اسے پتہ تھا کہ وہ جو کچھ بھی کر رہی ہے اس میں اسکی بہتری ہے۔ اس لئے اسے دوسروں کی پرواہ کرنی ہی نہیں چاہئیے۔

وہ بہت صبر والی لڑکی تھی۔ نماز پڑھتے وقت وہ اپنے عزیز لوگوں اور ساری دنیا کیلئے بہت ساری دعائیں مانگتی۔ لیکن آج وہ خود غرض ہو گئی تھی۔ آج اس نے صرف اپنے لئے دعا مانگی۔ اپنے سکون کیلئے۔ اور یہ سکون صرف اللہ اسے عطا کر سکتا تھا۔ تو اس نے بہت ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر اپنے دکھ اور تکلیف کو ضبط کر کے اللہ سے دعا کی کہ: “یا اللہ! مجھے سکون عطا کیجئے۔ میں آپ کا ہو کر رہنا چاہتی ہوں۔ مجھے آپ کے بندوں کی طرف پھر سے نہیں لوٹنا۔ میرے اللہ مجھے سکون عطا کریں۔ میری دعا قبول فرما۔ آمین”

وَالْأَرْضِ إِنَّهُ عَلِيْمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
“بے شک اﷲ آسمانوں اور زمین کے غیب کو جاننے والا ہے، یقیناً وہ سینوں کی (پوشیدہ) باتوں سے خوب واقف ہے۔”
جزاک اللہ!🌼

Categories
Urdu Time

وقت!!

ہمارے حالات کبھی اچھے ہو جاتے ہیں کبھی برے۔ ہمارے ساتھ لوگ کبھی اچھے ہو جاتے ہیں کبھی برے۔ یہ سب وقت کی کارستانی ہے۔ یہ وقت ہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں انسان اور چیزیں بلکہ ہر چیز اچھی یا بری لگتی ہے۔

جب یہ وقت خود کو اچھا بنا کر پیش کرتا ہے۔ تو ہمیں ہر انسان، ہر چیز، ہر موسم اچھا لگنے لگتا ہے۔ اور ہم اس کی خوش گمانیوں میں اس قدر کھو جاتے ہیں کہ ہم اس وقت کے دوسرے سائیڈ کو دیکھنے سے آنکھیں چھپا لیتے ہیں۔

اور پھر جب یہی وقت برا چہرہ بنا کر آتا ہے تو ہم سے سب کچھ چھین لیتا ہے اور ہم اسے روک ہی نہیں پاتے۔ برے وقت میں ہمیں ہمارا پسندیدہ انسان، ہر اچھا موسم، ہر اچھی چیز برا لگنا شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن ہم پھر بھی اس کی قدر کرتے ہیں۔

“وقت بڑی ظالم چیز ہے یہ کلائیوں سے چوڑیاں لے جاتا ہے اور جھریاں دے جاتا ہے۔”
(انور مسعود)


ہم اس وقت سے بہت سے گلے بھی کر لیتے ہیں لیکن اسے ہم پر رحم آتا ہی نہیں۔ بس گزرتا ہی رہتا ہے۔ ہمیں سب کچھ دے کر یا ہمارا سب کچھ چھین کر۔
جزاک اللہ🌼